30 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کو عالمی استعمار اور قوموں پر تسلط جمانے میں صہیونی ریاست کے محوری کردار پر یقین حاصل ہوگیا تھا۔

ابنا: صدر مملکت نے آج دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی تیئیسویں برسی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے غیر ملکی مہمانوں سے گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت امام خمینی(رہ) صہیونیوں کو بردہ داری۔

استکبار اور استعمار کا نمونہ سمجھتے تھے تاکید کے ساتھہ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی نے عالمی انصاف اور حریت پسندوں میں استکبار کا مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا کیا ۔ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پورے عالم بشریت کو نجات دلانے کیلئے قیام فرمایا اور جس طرح سے خدا۔

انبیاء کرام اور ائمہ اطہار(ع) صرف مسلمانوں۔عیسائیوں اور کسی اور مذہب کے پیروکاروں سے متعلق نہیں ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ)بھی عالمی بشریت سے متعلق تھے ۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے معروف پروفیسر اقتدار محمد خان نے بھی کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے پوری دنیا میں اسلامی حکومت کا ایک کامیاب اور بہترین نمونہ پیش کیا اور اس وقت ایران کا اسلامی جمہوری نظام مکمل اقتدار کے ساتھہ اس عالم بزرگوار کی راہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔....... /169